ماہ ستمبر میں جنوبی بلوچستان سے 435 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار

ماہ ستمبر میں جنوبی بلوچستان سے 435 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ستمبر 2026 میں جنوبی بلوچستان میں 15 کامیاب آپریشنز کے دوران 435 غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا، کارروائیاں تربت، دشت، پنجگور، دالبدین اور ماشکیل کے علاقہ میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کی گئیں۔

گرفتار 435 غیر قانونی افغان باشندوں کو قانونی کارروائی کے بعد وطن واپس بھیج دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان رجیم کی ناکام پالیسیوں اور معاشی مشکلات کے باعث افغان شہری غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔

سکیورٹی فورسز غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے جنوبی بلوچستان میں مؤثر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔