پاکستان
خلاصہ
- پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں بڑھتی بدامنی پر شہری صوبائی حکومت پر برس پڑے۔
کے پی کے میں بدامنی و دہشت گردی کے بڑھتے واقعات اور تشویش ناک صورتحال پر شہریوں نے صوبائی حکومت اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
شہریوں نے کہا کہ حکومت کی توجہ عوامی مسائل کے بجائے دھرنوں اور احتجاجی سیاست پر مرکوز ہے، جبکہ خیبرپختونخوا میں تعلیمی نظام ہو، صحت کا شعبہ یا سڑکوں کا نظام، ایک بھی شعبہ بہتر نہیں ہے۔
شہری نے وفاق سے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت کے خلاف کارروائی کر کے اسے ختم کیا جائے، وزیراعلیٰ اس عہدے کے قابل نہیں ہیں، صوبائی حکومت سے وابستہ لوگ اشتعال انگیز تقاریر کے ذریعے عوام میں نفرت اور انتشار کو ہوا دے رہے ہیں۔
شہریوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں اور شہریوں کو ریاستی اداروں کے خلاف اکسا رہے ہیں۔