پاکستان
خلاصہ
- پشاور: (دنیا نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی خود کو دہشت گردی کی سہولت کاری کرنے والی جماعت کے طور پر بے نقاب کر رہی ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے اقدامات اور بار بار سمجھوتوں پر سنگین سوالات اٹھتے ہیں، سوال ہے کیا پی ٹی آئی دہشت گردوں کے آزادانہ آپریشن کے ماحول کی سہولت کاری کر رہی ہے؟
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کے بجائے سکیورٹی وعدوں سے پیچھے ہٹنے کا راستہ اختیار کیا، صوبائی حکومت کو اپنے عوام کے تحفظ کو اولین ترجیح بنانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صوبائی حکومت نے سیکیورٹی سے متعلق وعدوں سے پسپائی اختیار کی، سکیورٹی کے معاملے پر صوبائی حکومت کا مؤقف قابلِ تشویش ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کا سکیورٹی وعدوں سے پیچھے ہٹنا شرمناک اقدام ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پیچھے ہٹنا بزدلی کے مترادف ہے۔