شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران فتنہ الخوارج کے 7 خارجی جہنم واصل کیے گئے۔

سکیورٹی فورسزکی موثرکارروائی کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود بھی برآمد ہوا، فتنہ الخوارج کے متعلق ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق عزم استحکام ویژن کےتحت بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خاتمہ تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی تباہی اور بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے پر سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی کو سراہا ہے۔

صدر زرداری نے کہا کہ دہشت گردوں کے غیر ملکی سرپرستوں اور ان کے مقامی سہولت کاروں کی سازشوں کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔