پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) جمعیت علماء اسلام کی مرکزی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کی۔
اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا، شرکاء اجلاس نے اپوزیشن اور حکومت کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی غور و خوض کیا۔
— Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) October 9, 2026
مولانا فضل الرحمان نے شرکاء اجلاس سے حالیہ دنوں میں اپوزیشن اور حکومتی رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں کی تفصیلات پر مشاورت کی۔
شرکاء اجلاس نے موجودہ سیاسی صورتحال کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک کسی سیاسی کشمکش کا متحمل نہیں۔