بھارتی ریاست منی پور میں بدامنی، مودی حکومت کشیدگی پر قابو پانے میں بری طرح ناکام

بھارتی ریاست منی پور میں بدامنی، مودی حکومت کشیدگی پر قابو پانے میں بری طرح ناکام

بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 بچوں کی ماں اور 22 سالہ خاتون کی ہلاکت کے بعد علاقے میں تشدد کی نئی لہر شروع ہوئی، جس کے بعد مسلح گروہوں کے درمیان جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ واقعات کے دوران متعدد گھروں کو نذرِ آتش کیا گیا، جبکہ علاقے میں کشیدگی برقرار ہے، تازہ جھڑپوں نے منی پور میں امن و امان کی صورتحال پر ایک بار پھر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

دوسری جانب انسانی حقوق کے بعض ماہرین نے ان واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی حکومت کی جانب سے امن و امان برقرار رکھنے کے اقدامات پر تنقید کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مسلسل تشدد کے واقعات متاثرہ آبادیوں کے تحفظ اور علاقے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہیں۔