ایم کیو ایم اور حکومت کے درمیان رابطہ، وفد وزیراعظم سے ملاقات کرے گا

ایم کیو ایم اور حکومت کے درمیان رابطہ، وفد وزیراعظم سے ملاقات کرے گا

ذرائع کے مطابق ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی، ایم کیو ایم کا وفد خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے وفد میں فاروق ستار، سید امین الحق اور مصطفیٰ کمال شامل ہوں گے جبکہ وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری بھی وزیراعظم اور ایم کیو ایم وفد کی ملاقات میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوگی جبکہ نئے پیش ہونے والے بلز پر بھی مشاورت کی جائے گی۔