خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی توثیق کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی توثیق کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آرٹیکل 54کے تحت طلب کیا ہے جس میں ایوان سے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی توثیق لی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی اور سینیٹ نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کی توثیق کی جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے اس کی مخالفت اور اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔

دوسری جانب قومی اسمبلی میں سپیکر سردار ایازصادق نے ایک بار پھر تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیش کش کی جبکہ پی ٹی آئی ارکان ثنا اللہ مستی خیل، داوڑکنڈی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کر دیئے۔