وفاقی حکومت نے گورنر خیبرپختونخوا کی تبدیلی کا امکان مسترد کردیا

وفاقی حکومت نے گورنر خیبرپختونخوا کی تبدیلی کا امکان مسترد کردیا

وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے کوئی سیاسی مقاصد نہیں۔

طارق فضل چودھری نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ اور دائمی امن کا قیام مقصد ہے، دہشتگردی سے متاثرہ 12 اضلاع کو دہشتگردوں سے کلیئر کیا جائے گا، دہشتگردی کے کنٹرول کے بعد صوبے کا نظم و نسق صوبائی حکومت کے حوالے کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی ہے، اپوزیشن بامقصد بات چیت کرنا چاہتی ہے تو موسٹ ویلکم۔