پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف پشاور پہنچ گئے ہیں جہاں وہ خیبرپختونخوا کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیں گے۔
وزیر اعظم کا یہ گورنر راج اور ایمرجنسی کے بعد پشاور کا پہلا دورہ ہے، وزیر اعظم کا یہ دورہ کافی اہمیت کا حامل ہے، وزیر اعظم اپیکس کمیٹی سمیت دیگر اہم اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔
وزیر اعظم کوخیبر پختونخوا میں امن و امان اور 12 اضلاع سے متعلق خصوصی بریفنگ دی جائے گی
وزیر اعظم کو ترقیاتی منصوبوں اور نئے مقررہ اہداف پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ پشاور 2 بار ملتوی ہو چکا ہے۔