پاکستان
خلاصہ
- جہلم: (دنیا نیوز) جہلم کے علاقے پنڈدادنخان میں ایک گھر میں گیس لیک ہونے سے آگ لگ گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ سے جھلس کر ماں جاں بحق جبکہ بیٹا شدید زخمی ہوگیا، نوجوان کا جسم 9 فیصد جھلس گیا، نعش اور زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈدادنخان منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق سلنڈر سے گیس کی لیکج تھی، ناشتہ بنانے کیلئے آگ جلانے کے بعد کچن میں دھماکہ ہوگیا۔