27 اکتوبر1947ء ریاست جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے: وزیراعظم آزاد کشمیر

27 اکتوبر1947ء ریاست جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے: وزیراعظم آزاد کشمیر

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے 27 اکتوبر یومِ سیاہ کے حوالے سے خصوصی پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارت نے انسانی تاریخ کے بدترین مظالم ڈھائے۔

افتخار گیلانی نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی اور قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں، بدترین بھارتی بربریت کے باوجود کشمیری عوام کے دلوں میں آزادی کی شمع آج بھی روشن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کا جذبہ آزادی نسل در نسل منتقل ہو رہا ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی استقامت اور حوصلے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، انشاء اللہ ساری ریاست جموں و کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گی۔