پاکستان کا سعودیہ کی سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے عزم کا اعادہ

پاکستان کا سعودیہ کی سلامتی اور حرمین شریفین کے تحفظ کے عزم کا اعادہ

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 24 اکتوبر کو مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقوں میں حملے تشویشناک ہیں، حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر میزائل حملے کئے گئے۔

سعودی عرب پر میزائل حملے خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہیں، مقدس ترین مقامات کے تقدس اور شہریوں کے تحفظ کو نظر انداز کیا گیا، پاکستان مکہ اتحاد کے حوالے سے اپنے پختہ عزم پر قائم ہے۔

بیرونی جارحیت یا خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کی سلامتی کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان نے حوثی ملیشیا کے میزائل حملے ناکام بنانے پر سعودی افواج کی تعریف کی۔