6 سال کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے 41 ہزار کیسز رپورٹ

6 سال کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے 41 ہزار کیسز رپورٹ

وزارت انسانی حقوق کی جانب سے سینیٹ میں پیش کردہ اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے سب سے زیادہ 14 ہزار 498 کیسز ریکارڈ کیے گئے جبکہ سندھ میں 10 ہزار 705 کیسز سامنے آئے۔

اعدادوشمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے 9 ہزار 919، بلوچستان میں 3 ہزار 680 جبکہ اسلام آباد میں 2 ہزار 626 کیسز رپورٹ ہوئے۔

وزارت انسانی حقوق نے بتایا کہ صرف سال 2025 کے دوران ملک بھر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے 8 ہزار 758 کیسز رپورٹ ہوئے۔

دوسری جانب قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کے تحریری جواب کے مطابق 15 اکتوبر 2026 تک شکایات اور ازخود نوٹس کے مجموعی طور پر ایک ہزار 406 کیسز درج کیے گئے، جن میں ایک ہزار 116 شکایات جبکہ ازخود نوٹس کی 290 کارروائیاں شامل ہیں۔

کمیشن کے مطابق ایک ہزار 28 کیسز نمٹائے جا چکے ہیں جبکہ 373 کیسز زیر تفتیش اور 5 کیسز سماعت کے مرحلے میں ہیں۔