پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی کی تبدیلی سے متعلق اجلاسوں میں شرکت پر پابندی لگا دی

پی ٹی آئی نے سہیل آفریدی کی تبدیلی سے متعلق اجلاسوں میں شرکت پر پابندی لگا دی

پی ٹی آئی کے نوٹیفکیشن کے مطابق سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ ہیں اور رہیں گے، انہیں بانی چیئرمین کی حمایت اور اعتماد حاصل ہے، سہیل آفریدی پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ کے طور پر برقرار رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی سطح پر وزیراعلیٰ کی تبدیلی سے متعلق اجلاس یا بحث نہ کی جائے، کوئی رکن، عہدیدار یا پارلیمنٹیرین وزیراعلیٰ کی تبدیلی کی تجویز نہ لائے۔

پی ٹی آئی کے مطابق وزیراعلیٰ کی نامزدگی یا تبدیلی پر کوئی ایجنڈا یا گفتگو نہیں کی جائے گی، بانی چیئرمین کے علاوہ کسی کو متبادل امیدوار نامزد کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

نوٹیفکیشن کے متن میں کہا گیا ہے کہ بانی چیئرمین کے فیصلے اس معاملے میں حتمی ہیں اور تمام اراکین پر لازم ہیں۔