پشاور میں مخدوش عمارتوں کے باعث 4 تعلیمی ادارے سیل

پشاور میں مخدوش عمارتوں کے باعث 4 تعلیمی ادارے سیل

ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے دو نجی سکولز، ایک سرکاری پرائمری سکول اور ایک مدرسہ سیل کیا ہے۔

گنج منڈی میں مون لائٹ سکول اور مدرسہ کو بند کر دیا گیا، یکہ توت میں رمشا سکول جبکہ لاہوری گیٹ میں گورنمنٹ پرائمری سکول سیل کیا گیا، تعلیمی اداروں کی عمارتیں مخدوش، منہدم ہونے کے خطرے کے پیشِ نظر کارروائی کی گئی۔

ضلعی انتظامیہ پشاور کا کہنا ہے کہ طلبا، اساتذہ اور عملے کی جانوں کے تحفظ کیلئے تعلیمی ادارے بند کئے گئے، شہریوں اور بالخصوص بچوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، مخدوش عمارتوں کے خلاف حفاظتی اقدامات جاری رہیں گے۔