چینی وزیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات، قریبی رابطہ کاری برقرار رکھنے پر اتفاق

چینی وزیر کی اسحاق ڈار سے ملاقات، قریبی رابطہ کاری برقرار رکھنے پر اتفاق

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چینی وزیر نے وزیر خارجہ وانگ یی کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے گرمجوشی سے وانگ یی کی نیک تمناؤں کا جواب دیا۔

اسحاق ڈار نے پاکستان کی قیادت کی جانب سے صدر شی جن پنگ کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور چین کے ساتھ تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ثقافتی روابط اور عوامی سطح پر تبادلوں کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں قریبی رابطہ کاری برقرار رکھنے اور مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔