پنجاب حکومت نے 3 ایڈیشنل اور 9 اسسٹنٹ ایڈووکیٹس جنرل تعینات کر دیئے

پنجاب حکومت نے 3 ایڈیشنل اور 9 اسسٹنٹ ایڈووکیٹس جنرل تعینات کر دیئے

محکمہ قانون و پارلیمانی امور پنجاب نے تقرریوں کے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے، تمام تقرریاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق محمد فرخ خان، بشیر احمد خان اور عمر اعجاز گیلانی کو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ ایڈووکیٹس جنرل پنجاب تعینات ہونے والوں میں بیرسٹر عبدالوھاب خان، بیرسٹر پیرزادہ محمد اورنگزیب شاہ، فہد رفیق، مس سارہ مجید، مدثر حسین ملک، عمر سجاد چوہان، عبدالمقتدر، ابراہیم ہارون اور سید ضیا حیدر زیدی شامل ہیں۔