لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کی فضا خطرناک حد تک آلودہ

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کی فضا خطرناک حد تک آلودہ

عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق ملک کے آلودہ ترین شہروں میں آج ملتان پہلے نمبر پر ہے جبکہ لاہور دنیا کے بڑے آلودہ شہروں میں سرِفہرست ہے۔

لاہور کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 400 سے تجاوز کر گیا ہے، پیراگون کا علاقہ فضائی آلودگی سے سب سے زیادہ متاثر رہا، جہاں اے کیو آئی 728 تک جا پہنچا، علامہ اقبال ٹاؤن میں فضائی آلودگی کی شرح 615 جبکہ ماڈل ٹاؤن میں 435 ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی سموگ کا راج ہے، ملتان میں ایئر کوالٹی انڈیکس 566، فیصل آباد میں 455، رحیم یار خان میں 483 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی کی یہ شرح شہریوں کی صحت کیلئے شدید خطرے کا باعث بن سکتی ہے، شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔