ڈی آئی خان: شہریوں کے تحفظ کیلئے جدید ایس او ایس ایمرجنسی سسٹم متعارف

ڈی آئی خان: شہریوں کے تحفظ کیلئے جدید ایس او ایس ایمرجنسی سسٹم متعارف

حکومتی ذرائع کے مطابق بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبرپختونخوا کے تحت شہر بھر کے پولز پر خصوصی ایمرجنسی الرٹ سسٹم نصب کیا گیا ہے، جو شہریوں کو فوری امداد فراہم کرتا ہے، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہری صرف ایک بٹن دبا کر سسٹم فعال کر سکتے ہیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق بٹن دبانے کے بعد متعلقہ حکام سے فوری وائس اور ویڈیو رابطہ قائم ہو سکے گا۔

عوام کا کہنا ہے کہ گورنر راج کے بعد خیبرپختونخوا میں انتظامی اقدامات اور جدید سہولیات کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔