پاکستان
خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلبہ اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ خصوصی نشست میں شرکت کی۔
نشست کے دوران پاکستان کے پہلے سکھ ڈاکٹر ممپال سنگھ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کو خوش آمدید کہا اور پاکستان سے اپنی محبت اور وابستگی کا بھرپور اظہار کیا۔
ڈاکٹر ممپال سنگھ کا کہنا تھا کہ میری سرداری پاکستان سے ہے اور مجھے پاکستانی ہونے پر فخر ہے، آزادی کی قدر ان لوگوں سے پوچھنی چاہیے جنہیں آزادی میسر نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو حاصل سہولیات اور مواقع اس ملک کی خوبصورتی کا ثبوت ہیں، پاکستان نے انہیں عزت، شناخت اور تمغۂ امتیاز سے نوازا ہے۔
ڈاکٹر ممپال سنگھ کا کہنا تھا کہ ہم اپنی افواج کے ساتھ ہمیشہ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں اور آئندہ بھی کھڑے رہیں گے۔