جنوبی وزیرستان میں بم ڈسپوزل سکواڈ کا اہلکار شہید

جنوبی وزیرستان میں بم ڈسپوزل سکواڈ کا اہلکار شہید

جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں روڈ کلئیرنس کے دوران پولیس بم ڈسپوزل اہلکار عبدالجبار بارودی مواد پھٹنے سے شہید ہو گیا۔

ادھر بنوں میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا جب کہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں ممکنہ دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز خیبرپختونخوا سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کیلئے پرعزم ہیں۔