آزاد کشمیر میں اسلحہ لائسنس کی رجسٹریشن کی تاریخ میں 21 نومبر تک توسیع

آزاد کشمیر میں اسلحہ لائسنس کی رجسٹریشن کی تاریخ میں 21 نومبر تک توسیع

ہوم ڈیپارٹمنٹ آزاد جموں و کشمیر نے اسلحہ لائسنس کی رجسٹریشن کی مدت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

ہوم ڈیپارٹمنٹ کے 5 نومبر 2026 کے نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں اسلحہ لائسنس رکھنے والے تمام افراد کے لیے اپنے ہتھیاروں کی متعلقہ پولیس اسٹیشن میں رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ بغیر رجسٹریشن ہتھیار رکھنے والوں کے خلاف فوری گرفتاری اور اسلحہ ضبط کرنے کی قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ہوم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق یہ خصوصی ہدایات آزاد کشمیر میں غیر قانونی ہتھیاروں کے استعمال اور رسد کو روکنے کے لیے جاری کی گئی ہیں۔