ترکیہ سے ملک بدر ہو کر آنے والے 8 پاکستانیوں کے خلاف مقدمہ درج

ترکیہ سے ملک بدر ہو کر آنے والے 8 پاکستانیوں کے خلاف مقدمہ درج

ایف آئی اے کے مطابق آٹھوں پاکستانی شہری ورک ویزوں پر ترکیہ گئے تھے، تاہم انہوں نے ویزوں پر درج متعلقہ کمپنیوں میں ملازمت کرنے کے بجائے غیرقانونی طور پر دیگر مقامات پر کام شروع کر دیا۔

ترکیہ پولیس نے غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر تمام شہریوں کو گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا، بعد ازاں انہیں ترکیہ سے ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

علاوہ ازیں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پاکستان واپسی پر آٹھوں شہریوں کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ 1974 کی دفعات 3 اور 4 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

دوسری جانب ایف آئی اے حکام کا مزید کہنا تھا کہ معاملے میں دیگر افراد اور ایجنٹس کے ممکنہ کردار کا تعین بھی دورانِ تفتیش کیا جائے گا۔