امیرِ جماعت اسلامی کا جمعے کو شوگر ملز کے باہر دھرنے کا اعلان

امیرِ جماعت اسلامی کا جمعے کو شوگر ملز کے باہر دھرنے کا اعلان

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ملک میں زراعت کی صورتِ حال انتہائی خراب ہے، گنے کی کرشنگ تاحال شروع نہیں ہوئی جبکہ کسان مہنگے زرعی مداخل کے باعث پریشانی کا شکار ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ تاہم گنے کی قیمت 700 روپے فی من مقرر کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ دیگر فصلوں کی صورتِ حال بھی خراب ہے اور زراعت کا شعبہ مسلسل تنزلی کی جانب گامزن ہے۔

امیرِ جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ آٹا انتہائی مہنگا ہو چکا ہے، پنجاب حکومت نے گندم کی خریداری کے لیے جو کمپنیاں قائم کی تھیں، وہ کہاں ہیں؟ سندھ میں فلور ملز کو کچرا گندم فراہم کی جارہی ہے۔