عالمی یومِ اطفال پر پنجاب اسمبلی کی عمارت نیلی روشنیوں سے منور

عالمی یومِ اطفال پر پنجاب اسمبلی کی عمارت نیلی روشنیوں سے منور

پنجاب اسمبلی کے بچوں کے حقوق کے لیے پارلیمانی کاکس کی جانب سے کیے گئے اس اقدام کا مقصد بچوں کے حقوق سے متعلق آگاہی اجاگر کرنا ہے۔

نیلی روشنی اس عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ ہر بچے کو پس منظر یا حالات سے قطع نظر تعلیم، صحت، تحفظ اور ترقی کے یکساں مواقع میسر ہونے چاہئیں۔

اس موقع پر پیغام دیا گیا کہ ریاستی اداروں اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ایسا محفوظ، مساوی اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے جہاں ہر بچے کی آواز سنی جائے، اس کے حقوق کا احترام ہو اور اس کی صلاحیتوں کو پروان چڑھنے کے مواقع ملیں۔

پنجاب اسمبلی نے بچوں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں محفوظ، روشن اور بہتر مستقبل فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔