سہولیات کی عدم فراہمی پر عوام کی تنقید، نئے انتظامی یونٹ کے قیام کا مطالبہ

سہولیات کی عدم فراہمی پر عوام کی تنقید، نئے انتظامی یونٹ کے قیام کا مطالبہ

شہریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آج بھی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے، نئے صوبے بنیں گے تو نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی آبادی اور مسائل کے پیش نظر ملک کو اب چھوٹے انتظامی یونٹس میں تقسیم کرنا پڑے گا۔

شہریوں نے یہ بھی کہا کہ نئے صوبوں کے قیام سے دور افتادہ علاقوں کو یکساں توجہ اور ترقی ملے گی اور ان کی آواز سنی جائے گی، انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے بنانے سے تعلیم، روزگار اور صحت جیسی سہولیات ہر شہر میں پہنچائی جا سکیں گی۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ بڑھتی آبادی کی وجہ سے موجودہ صوبوں سے انتظام چلانا مشکل ہے، مقامی وسائل مقامی افراد تک پہنچانے کیلئے چھوٹے صوبے ضروری ہیں۔