پاکستان اور بھارت کے درمیان تہذیبی روابط، مکالمے کا فروغ ناگزیر: مصدق ملک

پاکستان اور بھارت کے درمیان تہذیبی روابط، مکالمے کا فروغ ناگزیر: مصدق ملک

بھارت کے شہر نئی دہلی میں ایس سی او کے مکالمے میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق مسعود ملک کا کہنا تھا کہ ’’تہذیب و تمدن کے موضوع پر کثیرالجہتی مکالمے کا موقع ملنا ہمارے لیے ایک غیر معمولی موقع ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ثقافتیں اور تہذیبیں سرحدوں کی پابند نہیں ہوتیں بلکہ جغرافیائی حدود سے بالاتر ہوتی ہیں، ہمارے لیے خوش آئند ہے کہ ہم مشترکہ تاریخ، جغرافیے، ثقافتوں اور تہذیبوں پر تبادلۂ خیال کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت سمیت خطے کے ممالک کے درمیان تہذیبی مکالمہ وقت کی اہم ضرورت ہے، یکسانیت کے لیے مکالمے کی ضرورت نہیں، مکالمہ دراصل تنوع کا نام ہے۔

ڈاکٹر مصدق مسعود ملک نے کہا کہ پاکستان، بھارت، روس، چین اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے درمیان قدیم تہذیبی روابط موجود ہیں، آثارِ قدیمہ کی کھدائیوں میں خطے کی مشترکہ تہذیبوں اور تاریخی روابط کے شواہد ملتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ تہذیب و تمدن پر کثیرالجہتی مکالمہ خطے کے ممالک کے لیے اہم موقع ہے، ثقافتیں اور تہذیبیں جغرافیائی سرحدوں کی پابند نہیں ہوتیں۔

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی نے مزید کہا کہ ایس سی او کا تہذیبی مکالمہ فورم خطے کے ممالک کو مشترکہ تاریخ اور ثقافت پر گفتگو کا موقع فراہم کرتا ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان تہذیبی روابط اور مکالمے کا فروغ ناگزیرہے۔