پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد:(دنیا نیوز) دنیا بھر میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور 186اے کیو آئی کے ساتھ دوسرے اور جبکہ کراچی 156 اے کیو آئی کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
پاکستان کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی صورتِ حال کے مطابق گوجرانوالہ سے مجموعی طور پر 259 ، سیالکوٹ181، ملتان 189 اے کیو آئی ریکارڈ ہوا۔
دوسری جانب پشاور 209، سکردو میں 184 اے کیو آئی ریکارڈ ہوا۔
علاوہ ازیں پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی سموگ بھی جاری ہے، ماہرین نے شہریوں سے حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔