پاکستان
خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) رہنما ایم کیو ایم مصطفیٰ کمال نے کہا کہ صوبوں کے قیام کا طریقہ کار آرٹیکل 239 کی شق 4 میں درج ہے، آئین میں 27 ترامیم ہو چکیں، ضرورت پڑی تو مزید بھی ہو سکتی ہیں۔
رہنما ایم کیو ایم مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے آئین میں کسی معاملے پر مسئلہ ہے تو 28 ویں یا 30 ویں ترمیم کر لی جائے، اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت اپنے حق میں ہو تو جائز اور مخالفت میں ہو تو ناجائز قرار دی جاتی ہے۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی حمایت ملے تو حلال اور مخالفت ہو تو حرام قرار دینے کا سیاسی فیشن ہے، اسٹیبلشمنٹ کی حمایت حاصل کرنے کی خواہش رکھنے والے مخالفت پر شکایت کرتے ہیں۔