ہم اعتراف کرنے پر بلاول بھٹو کے مشکور ہیں: ایم کیو ایم کا چیئرمین پی پی کے بیان پر ردعمل

ہم اعتراف کرنے پر بلاول بھٹو کے مشکور ہیں: ایم کیو ایم کا چیئرمین پی پی کے بیان پر ردعمل

ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے بلاول بتائیں پورے ملک میں صوبے بننے ہیں تو خونریزی صرف کراچی اور سندھ کے شہری علاقوں میں ہی کیوں ہوگی؟ نئے صوبوں کا قیام آئینی تقاضا ہے، اس پر گفتگو کرنے پر آگ بگولا ہونا سمجھ سے بالاتر ہے۔

ترجمان نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں کی اکثریت سندھ سمیت ملک بھر میں نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کرتی ہے، بلاول زرداری بھی سندھ کی حقیقی نمائندگی کا حق ادا کرتے ہوئے نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں آپ کی بے چینی کا اندازہ ہے لیکن ہم سندھ کے شہری علاقوں کو مزید لوٹ کا مال نہیں بننے دیں گے، بلاول زرداری قوم کو آگاہ کریں 27 ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کرنے والے اس کی حمایت میں ووٹ کیوں دے رہے تھے؟

ان کا مزید کہنا ہے کہ بلاول حکومت اور ریاست کو بلیک میل کرنے کا سلسلہ بند کریں۔