سندھ حکومت کے کام عوام کو نظر آتے ہیں، ہمیں کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں: مراد علی شاہ

سندھ حکومت کے کام عوام کو نظر آتے ہیں، ہمیں کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں: مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران مخالفین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ مخالفین کو سندھ میں سب خراب نظر آتا ہے، مخالفین سندھ کے لوگوں سے پوچھیں وہ ہر الیکشن میں پیپلزپارٹی کو پہلے سے زیادہ ووٹ دیتے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمیں صرف سندھ کے عوام کا سرٹیفکیٹ چاہئے، سندھ کے لوگ پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو کو سرٹیفکیٹ دے چکے۔