مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی دو بڑی کارروائیاں، 15 دہشت گرد ہلاک

مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی دو بڑی کارروائیاں، 15 دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ میں پہلی کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ کارروائی میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیے گئے۔ اس دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

 ذرائع کا کہنا تھا کہ مستونگ میں دوسری کارروائی کے دوران مزید 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، جبکہ فتنہ الہندوستان کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیے گئے۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ آپریشن کے دوران کلی پسند خان، موسیٰ خان، خراسانی اور کفتاری کے علاقوں کو دہشت گردوں سے مکمل طور پر کلیئر کرالیا گیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔