علاقائی
خلاصہ
- سیہون: (دنیا نیوز)حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس مبارک کے موقع پر اٹلی سے سیاحوں کا وفد سیہون شریف پہنچ گیا۔
اطلاعات کے مطابق اٹلی کے سیاحوں نے حضرت لعل شہباز قلندر کی مزار پر حاضری کے دوران فوٹوگرافی کی اور مزار کے مختلف مناظر اپنے کیمروں میں محفوظ کیے۔
اٹلی سے آئے سیاحوں کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے اور یہاں آ کر انہیں بہت اچھا محسوس ہوا، قلندر لعل شہباز کی مزار پر غیر معمولی رش ہے اور مذہبی حوالے سے بڑی تعداد میں لوگ یہاں حاضری دیتے ہیں۔
سیاحوں نے مزار پر زائرین کی بڑی تعداد کو دیکھ کر حیرت کا اظہار کیا، اس موقع پر اٹلی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سیاح نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ مزار میں لوگوں کی کثرت دیکھ کر وہ کنفیوز ہو گئیں کہ کہیں گم ہی نہ ہو جائیں۔
سیاحوں کا مزید کہنا تھا کہ حضرت لعل شہباز قلندر کی مزار پر آ کر انہیں دلی سکون ملا اور یہاں کا ماحول نہایت پُرامن اور خوشگوار ہے۔