پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر میں کھلے عام دہشت گردی پر دنیا خاموش کیوں ہے؟
اپنے ویڈیو پیغام میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیر کوئی تنازعہ نہیں، دنیا کا خطرناک نیوکلیئر فلیش پوائنٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھنا پوری کشمیری قوم کو سزا دینے کے مترادف ہے، مودی سرکار کشمیری قیادت کو پھانسی دے کر آواز دبانا چاہتی ہے، کیا امن اور آزادی کا مطالبہ کرنا کشمیریوں کے لئے جرم بن چکا ہے۔
مشعال حسین ملک کا مزید کہنا تھا کہ دنیا خاموش ہے اور کشمیر میں دہشت گردی کھلے عام ہو رہی ہے، ہر آنسو پر پابندی، ہر دھڑکن پر خوف، یہ کیسا انصاف ہے۔