خلاصہ
- کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں تین روزہ 17 ویں کراچی لٹریچر فیسٹیول کا آغاز ہو گیا۔
فیسٹیول کا افتتاح وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کیا، سانحہ گل پلازہ اور اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے میں شہدا کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
افتتاحی تقریب میں سینیٹر شیری رحمان، برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر لانس ڈوم اور قونصل جنرل فرانس و دیگر کی شرکت کی۔
فیسٹیول میں کل 30 سے زائد سیشن ہوں گے، فیسٹیول کے پہلے دن مجموعی طور پر پانچ سیشن ہوں گے، سندھی مشاعرے میں نظامت نصیر مرزا کریں گے، نياز پنہور، سحر امداد بخش، مہراڻوی اور امر پیرزادہ اپنی شاعری پیش کریں گے۔
پہلے دن کے شیڈول میں جناح فلم کی سکریننگ بھی شامل ہے، باقی سیشننز میں مختلف کتابوں کی رونمائی، اردو مشاعرہ، ڈرامے اور دیگر موضوعات پر نشستیں شامل ہوں گی۔
تیسرے دن نصیر اعجاز کے ترجمہ کردہ کتاب "دوسرے دن" کی رونمائی ہوگی، جس میں جامی چانڈیو اور ارشد وحید بطور مقرر شرکت کریں گے۔
"کراچی کچہری: عوام اور پولیس" کے عنوان سے سیشن میں مظہر عباس اور ڈی آئی جی شرجیل کھرل مقررین میں شامل ہوں گے۔
"یہ بستی ہے لیاری" کے عنوان سے بھی ایک سیشن منعقد ہوگا، اسی طرح نوجوانوں کے حوالے سے بھی مختلف سیشن ہوں گے۔
8 فروری کو تعلیم، ثقافت، لیاری اور کراچی کے موضوعات پر سیشن منعقد کیے جائیں گے، فیسٹیول کے آخری دن قوالی کی محفل بھی ہوگی۔