کراچی: پولیو ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار کو کتے نے کاٹ لیا، ہسپتال منتقل

کراچی: پولیو ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار کو کتے نے کاٹ لیا، ہسپتال منتقل

انچارج ڈاگ بائیٹ کلینک انڈس ہسپتال آفتاب گوہرنے کہا کہ واقعہ قائد آباد میں پیش آیا کہ اِس سے قبل خاتون پولیو رضاکار کو کورنگی میں کتے نے کاٹا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار کی عمر 21 سال ہے، دوسرے درجے کا زخم ہے، اینٹی ریبیز ویکسین لگا دی گئی، گزشتہ ماہ بھی دو سے تین پولیو رضاکار سگ گزیدگی کا شکار ہوئے۔

دوسری جانب حکام کا کہنا تھا کہ جب بھی پولیو مہم چلتی ہے ہمارے پاس پولیو رضاکار سگ گزیدگی کا شکار ہوکر رپورٹ ہوتے ہیں، گزشتہ سال اکتوبر میں بھی خاتون پولیو رضاکار کو کتےنے کاٹا تھا، پولیو حکام

اُنہوں نے کہا کہ ایک ماہ کے دوران کراچی میں پانچ ہزار سے زائد سگ گزیدگی کے واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں، رواں سال سندھ میں کتے کے کاٹنے سے دو ہلاکتیں بھی ہوئیں۔