خلاصہ
- گوجرہ:(دنیا نیوز) کمشنر فیصل آباد نے ٹی ایچ کیو ہسپتال اور شہر میں ناقص صفائی پر ٹھیکیداروں کو 4 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔
کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے تحصیل گوجرہ کا اچانک دورہ کیا اور وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر صفائی کی ناقص صورتحال پر کارروائی کی۔
اُنہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال اور شہر میں ناقص صفائی پر ٹھیکیداروں کو 4 لاکھ روپے جرمانہ کردیا جب کہ ہسپتال میں صفائی ناقص، پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے کنٹر یکٹر کو 2 لاکھ جرمانہ کیا۔
راجہ جہانگیر انور نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں گندی بیڈ شیٹس پر ایم ایس کو وارننگ جاری کی اور ستھرا پنجاب کنٹریکٹر کو غیر تسلی بخش صفائی پر 2 لاکھ روپے جرمانہ کیا۔
کمشنر فیصل آباد نے سیوریج زدہ تالابوں کی ڈی واٹرنگ کا عمل تیز کرنے اور 48 گھنٹوں میں 58 جوہڑ خشک کرنےکی ہدایت کی ، اپنے دورے کے دوران انہوں نے بیوٹیفکیشن پروگرام کے تحت شہر،جناح پارک اور گرین بیلٹس کا معائنہ بھی کیا۔
علاوہ ازیں اُنہوں نے شاپنگ مالز میں فائر سیفٹی انتظامات کی سخت انسپکشن،غفلت پر کاروبار بند کرنے کی وارننگ بھی جاری کی۔