خلاصہ
- لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بیمار بھینسوں، بکریوں چھتروں کا گوشت سپلائی کرنے کی گھناونی سازش ناکام بنا دی۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا بکر منڈی میں آپریشن کیا گی، آپریشن میں 205 کلو گوشت تلف، 2کیمیکل ڈرم، 31ہک اور دیگر سامان ضبط کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ڈی جی فوڈاتھارٹی کا کہنا ہے کہ بیمار بکریوں کا گوشت تیار کرتے قصاب رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جبکہ غیر قانونی مذبح خانے میں باتھ روم کے سامنے تیار کیے جانے والا مضر صحت گوشت بھی تلف کیا گیا۔
عاصم جاوید نے کہا ہے کہ قوانین کے خلاف زمین پر گوشت کی تیاری کی جارہی تھی، ویٹنری سپیشلسٹ نے موقع پر تفصیلی معائنہ کر کے جانوروں کوگوشت انسانی صحت کیلئے مضر قرار دیا جبکہ مذبح خانے میں صفائی کے ناقص انتظامات، لازم ریکارڈ عدم موجود اور حشرات کی بھرمار پائی گئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مضر صحت گوشت تیاری کے بعد فروخت کیا جانا تھا، بروقت کارروائی سے ترسیل ناکام بنائی گئی تاہم گوشت کے معیار کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیے جدید اور آسان ایس و پیز متعارف کروائے گئے ہیں۔
ڈی جی فوڈاتھارٹی نے کہا جعلسازی کا گھناؤنا کاروبار کرنے والوں کیخلاف مسلسل مقدمات درج کروا رہے ہیں، پنجاب کی عوام کی صحت کیساتھ کھلواڑ کرنے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں۔