ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز حیدرآباد لیاقت جسکانی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز حیدرآباد لیاقت جسکانی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

پولیس حکام نے بتایا کہ لیاقت جسکانی کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، ڈی ایس پی لیاقت جسکانی کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثہ کس طرح ہوا یہ کہنا قبل از وقت ہے۔

آئی جی سندھ، جاوید عالم اوڈھو نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز حیدرآباد لیاقت جسکانی کے کار حادثے میں انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل دے۔

ترجمان سندھ پولیس نے بتایا کہ آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی سے بھی لیاقت جسکانی کے انتقال پرتعزیت کا اظہار کیا۔