اسلام آباد ہائی کورٹ بار انتخابات: واجد گیلانی دوسری بار صدر منتخب

اسلام آباد ہائی کورٹ بار انتخابات: واجد گیلانی دوسری بار صدر منتخب

الیکشن کمیشن کے نتائج کے مطابق صدارتی امیدوار واجد گیلانی 770 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جب کہ اُن کے مدمقابل امیدوار اشرف گوجر نے 761 ووٹ لیے۔

اِسی طرح ایڈیشنل سیکرٹری کیلئے فرزانہ فیصل خان 865ووٹ لیکر کامیاب جب کہ مدمقابل پلوشہ ایاز خان نے644 ووٹ لیے، جوائنٹ سیکرٹری کیلئے عثمان ناصر 939 ووٹ لیکر کامیاب اور مدمقابل وجاہت غوری553 ووٹ لے سکے۔

علاوہ ازیں فنانس سیکرٹری کیلئے ردا بتول860ووٹ لیکر کامیاب جب کہ مدمقابل سید صلاح الدین نے 625ووٹ لیے، چیف الیکشن بورڈ عادل عزیز قاضی اور ممبران نے باقاعدہ کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔