علاقائی
خلاصہ
- اسلام آباد:(دنیا نیوز) رمضان المبارک کے حوالے سے اسلام آباد میں مختلف شاہراہوں پر دسترخوان سجنے کے معاملہ پر انتظامیہ کے نئے احکامات سامنے آئے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت میں میں دستر خوان لگانے کے لیے ضلعی انتظامیہ سے رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے، دستر خوان لگانے کے خواہشمند افراد مکمل تفصیلات کے ساتھ درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔
دوسری جانب ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ضلعی انتظامیہ جگہ کی نشاندہی، سکیورٹی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گی، خواہشمند حضرات اپنے شناختی کوائف اور جگہ کی تفصیلات جمع کروا سکتے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ شہر بھر سے مجموعی طور پر 18 درخواستیں اب تک موصول ہوئی ہیں، اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے جگہ کا معائنہ کرنے کے بعد اجازت نامہ جاری کیا جائے گا،بغیر رجسٹریشن عوامی دستر خوان لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔