پنجاب بورڈ آف ٹیکنکل ایجوکیشن کے دوسرے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان

پنجاب بورڈ آف ٹیکنکل ایجوکیشن کے دوسرے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان

ڈی اے ای، ڈپلومہ اِن کامرس، میٹرک ٹیک اور میٹرک ووکیشنل کے رزلٹ کا اعلان کیا گیا جب کہ امتحانات دسمبر اور جنوری میں منعقد ہوئے تھے جس میں 47 ہزار 556 طلبا و طالبات نے شرکت کی۔

امتحانی نتائج کے مطابق 14 ہزار 390 امیدوار کامیاب قرار پائے، مجموعی رزلٹ کا تناسب 30 اعشاریہ 26 فیصد رہا، رزلٹ بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیا۔

دوسری جانب چیئرپرسن سارہ رشید اور کنٹرولر امتحانات عرفان قاسم ملک نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد پیش کی جب کہ سیکرٹری بورڈ محمد حفیظ چودھری نے شفاف اور بروقت رزلٹ پر عملے کو شاباش دی۔