خلاصہ
- راولپنڈی: (دنیا نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی اور اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے مشترکہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملاوٹی دودھ تیار کرنے والا گروہ کو پکڑ لیا۔
ترجمان فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ 13 ہزار لیٹر جعلی دودھ کا محلول پکڑکرموقع پر تلف کردیا گیا، کاروائی لہتراڑ روڈ کے قریب موجود ایک گھر میں خفیہ معلومات ملنے پر کی گئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ موقع سے 480 کلو بناسپتی گھی، 50 کلو خشک پاوڈر اور جعلی دودھ بنانے والی مشینری پکڑی گئی جبکہ جعلی دودھ خشک پاوڈر اور بناسپتی گھی سے تیار کیا جارہا تھا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی معاونت سے اسلام آباد اور کے پی کے میں بھی کارروائیاں کی جارہی ہیں جبکہ اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا اغاز کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملاوٹی دودھ خشک پاؤڈر اور بناسپتی گھی سے تیار کر کے رمضان میں جڑواں شہروں میں سپلائی کیا جانا تھا۔
حکام کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی معاونت سے اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے دیگر علاقوں میں بھی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
فوڈ حکام نے کہا کہ رمضان المبارک میں دودھ اور دہی کی کھپت بڑھنے کے باعث ملاوٹ مافیا سرگرم ہو جاتا ہے تاہم شہریوں کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔