علاقائی
خلاصہ
- لکی مروت :(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف شہری سراپا احتجاج بن گئے۔
مظاہرین نے لکی میانوالی روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کر دیا جب کہ پنجاب جانے والے ہیوی ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت روک دی گئی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ساری دن اور افطاری کے اوقات میں بھی بجلی بند کی جاتی ہے، وزیر اعلیٰ کے احکامات کے باوجود رمضان میں لوڈشیڈنگ جاری ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ مقامی حکومت اِس ماہ مقدس میں ہی روزے داروں کا احترام کرے اور بجلی کی بندش پر قابو پائے۔