علاقائی
خلاصہ
- کراچی: لانڈھی زون شوز کمپنی کے اندر لفٹ کے نیچے دب کر نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق شخص کی شناخت 22 سالہ سراج کے نام سے ہوئی ہے۔
حادثے کی اطلاع پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے سپرد کردیا گیا، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی۔