ملتان : پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پر10 پمپ سربمہر، بھاری جرمانے

ملتان : پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پر10 پمپ سربمہر، بھاری جرمانے

ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں نکل پڑے، پٹرول و ڈیزل فراہم نہ کرنے والے 10 پمپ سربمہر اور بھاری جرمانے عائد کیے، ٹیموں نے پٹرول و ڈیزل کی سپلائی اور سٹاک بھی چیک کیا۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق کا کہنا تھا کہ پٹرول کا وافر سٹاک پٹرول پمپس پر موجود ہے، قلت کا کوئی امکان نہیں، شہری پٹرول پمپس پر رش کے بجائے تحمل کا مظاہرہ کریں۔

اُنہوں نے کہا کہ پٹرول پمپ مالکان کو سپلائی ڈبل کرنے کا حکم دیا ہے، افواہوں کے باعت طلب میں اضافے کے باعث پٹرول پمپس پر رش بڑھ گیا ہے، شہری پٹرول نہ ملنے پر4500963-061 پرشکایت درج کر اسکتے ہیں۔