بہاولنگر: ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق

بہاولنگر: ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق

حادثہ میں موٹر سائیکل سوار نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس کے اعلیٰ حکام بھاری نفری سمیت اور ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا، جاں بحق موٹر سائیکل سوار کی عالم علی کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹریکٹر ٹرالی کو تحویل میں لیکر کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور کو کسی بھی صورت میں معاف نہیں کیا جائے گا، نوجوان کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔