علاقائی
خلاصہ
- بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر کے علاقہ ہارون آباد روڈ پر تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی۔
حادثہ میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا،حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، پولیس حکام نے بتایا کہ کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوا جو ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ جاں بحق نوجوان کی عبدالواسع کے نام سے شناخت ہوئی ہے، لاش کو تحویل میں لے کر کاروائی کا آغاز کر دیا، کار کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ لاش کوضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف ہر ممکن قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔