علاقائی
خلاصہ
- پاکپتن: (دنیا نیوز) پاکپتن کے علاقہ پرانا تھانہ ہوتہ روڈ پر تیز رفتار دو ٹرک رکشے سے ٹکرا گئے۔
حادثے کے نتیجے میں 36 سالہ خاتون شاہدہ بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ چار افراد زخمی بھی ہوئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس کے اعلیٰ حکام بھاری نفری سمیت اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق خاتون کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ ٹرکوں کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ٹرکوں کے ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا گیا جن سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ضروری کارروائی کے بعد خاتون کی لاش کو ورثاء کے سپرد کر دیا گیا، زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی گئی ہے۔